مصرمیں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں بیس افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

قاہرہ میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی تصدیق مصرمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف طبی عملے نے کی۔ طبی عملے کےمطابق فورسزنے مظاہرین کے کیمپ پرپٹرل بموں سے حملے کیے اوران پرگولیاں بھی برسائیں، پرتشدد واقعات میں چالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مظاہرین مصر سے فوجی حکومت کے خاتمے اور صدارتی انتخابات کروانے کیلئے مظاہرے کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن