انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بارہ ڈالرکی نمایاں کمی کے بعد سولہ سو پچاس ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل دو روزسے کمی دیکھی جارہی ہے جس کے باعث ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے کم ہو کرستاون ہزارروپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کے دام بھی دو سو ستاون روپے کمی کے بعد اڑتالیس ہزارآٹھ سو ستاون روپے ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھرمیں فی تولہ چاندی بیس روپے کمی کے بعد ایک ہزار پندرہ روپے میں فروخت ہورہی ہے۔