ڈجکووک خاندانی ٹورنامنٹ سربیا اوپن کے ابتدائی مرحلے میں باہر ہو گئے

سربیا (نوائے وقت رپورٹ) سربیا کے ٹینس سٹار ڈجکووک سربیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہو گئے۔ دفاعی چیمپئن کو پہلے ہی راونڈ میں فلیپو ولنڈری نے سٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے والا ڈجکووچ کا خاندان اب مزید اپنے ٹینس سٹار کو ٹورنامنٹ میں نہیں دیکھ سکے گا۔ لکسمبرگ کے ٹینس سٹار گائلر میولر نے سلواکیہ کے لکاس لکو کو شکست دے کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن