مکرمی! محکمہ نادرا نے آجکل شناختی کارڈ میں ترمیم کے لئے ایک شرط عائد کر دی ہے کہ درخواست دہندہ اپنے کسی خونی رشتہ دار کے شناختی کارڈ کی کاپی بطور گواہ پیش کرے۔ اس دنیا میں کئی بے چارے خواتین و مرد ایسے ہیں جن کا کوئی خونی رشتہ دار مگر ماں باپ بہن بھائی یا بیٹا بیٹی (اولاد) نہیں ہوتا تو وہ کہاں سے خونی رشتہ دار کی شناختی کارڈ کی کاپی لائے۔ محکمہ نادرا کے چیئرمین کی خدمت میں استدعا ہے کہ آپ اس شرط کو ختم کر دیں درخواست دہندہ جو ترمیمی کارڈ بنوا رہا ہے کسی گزٹیڈ آفیسر کی تصدیق کے بعد اسے ترمیمی کارڈ جاری کر دیں۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)