مکرمی!بندہ مورخہ 28-3-13 کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمر کی سعادت حاصل کرنے کی نیت سے بذریعہ ٹریول ایجنٹ سعودی عرب گیا۔ مجھ سے مکہ میں رہائش 400 میٹر دور اور مدینہ میں 500 میٹر پر دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن اس کے برعکس رہائش ایک کلومیٹر مکہ شریف میں اور 800 میٹر پر مدینہ شریف میں دی گئی۔ مدینہ شریف میں رہائشی بلڈنگ میں دی گئی جبکہ وعدہ ہوٹل (لولو الابرار) کا کیا گیا۔ عمرہ پر جانے والے اکثر زائرین غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کر کے یا کمیٹیاں ڈال کر رقم کا بندوبست کرتے ہیں اور ٹریول ایجنٹ کو دے دیتے ہیں۔ ٹریول ایجنٹ ان کو سہانے خواب دکھاتے ہیں اور پھر چکر لگواتے ہیں۔ زیادہ چکر لگوانے کے بعد یہ بہانہ بناتے ہیں کہ ایئر لائن کا کرایہ بڑھ گیا ہے اور غریب آدمی سے مزید رقم وصول کر لیتے ہیں۔ جس میں ٹکٹ مافیا ملوث ہے جو لوٹ مار میں ان کے ساتھ پوری طرح شامل ہے۔ دیار حرم میں پھر ہمیں بیچ دیا جاتا ہے اور حسب وعدہ رہائش کی بجائے دور فاصلے پر ہوٹل کی بجائے بلڈنگ میں ٹھہرا دیا جاتا ہے۔ جس سے ضعیف اور کمزور آزادی پیدل چل چل کر بیمار ہو جاتا ہے اور ارکان ادا کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ ارباب بشت و کشاد ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔(عبدالقیوم خاں مکان نمبر156 سی تھری ملتان روڈ بھلہ سٹاپ لاہور)