”انتخابات میں نوازشریف جیتیں گے، پاکستانی سٹاک مارکیٹ بلند سطح پر آ گئی: فنانشل ٹائمز

لاہور (ثناءنیوز) برطانیہ کے موثر اخبار روزنامہ فنانشل ٹائمز نے آئندہ انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کی پیشن گوئیاں کر دی ہے۔ اخبار نے اپنے تازہ شمارے میں ”نوازشریف کی کامیابی کی امید پر پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں تیزی“ کے زیر عنوان اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے آئندہ انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کے روشن امکانات کے باعث پاکستان کی سٹاک مارکیٹ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں مزید نئے ریکارڈ قائم کر سکتی ہے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے 11 مئی سے قبل ہی نوازشریف کی کامیابی کی پیشن گوئی کر دی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی 1990ءکی دہائی میں نوازشریف کی کاروبار دوست پالیسیوں کی وجہ سے ہے ۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے کاروباری حلقوں کا خیال ہے کہ آئندہ انتخابات میں نوازشریف کامیاب ہوئے تو پاکستان کے اقتصادی ماحول میں یقینی طور پر بہتری آئی گی۔

ای پیپر دی نیشن