ایبٹ آباد آپریشن اور اسامہ بن لادن کی امریکی حملے میں موت کو دو برس مکمل ہو گئے

May 02, 2013

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) ایبٹ آباد میں القاعدہ کے بانی ا±سامہ بن لادن کی امریکی حملے میں موت کو دو برس مکمل ہو گئے ہیں لیکن یہاں کے باشندے آج بھی اس بات پر یقین کرنے کے لئے تیار نہیں کہ دنیا کے مطلوب ترین شدت پسند اسی شہر میں کئی سالوں تک مقیم رہے تھے۔ شہر کے عام لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ نے ا±سامہ کا ڈرامہ رچایا ہے وہ یہاں تھے ہی نہیں۔ دو سال پہلے آج ہی کی رات امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد شہر میں فوج کے ایک اہم مرکز کے قریب القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس آپریشن سے پاکستان کو لاعلم رکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں