گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے95 کی رہائش گاہ پر جلسے میں کا رکنوں نے تلخ کلامی پر سابق ایم پی اے اور انکے بیٹے کو ٹھڈوں، مکوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے، بھگدڑ سے4 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 95 چودھری صدیق مہر نے اپنی رہائش گاہ پر جلسہ عام کا انتظام کر رکھا تھا جہاں پر کارکن بڑی تعداد میں پہنچے اس دوران سٹیج پر چڑھتے ہوئے سابق ایم پی اے شبیر مہر اور انکے بیٹے علی شبیر کی سٹی صدر لالہ اسد اللہ پاپا کے ساتھ آنے والے کارکنوں نے تلخ کلامی پر ٹھڈوں، مکوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشا نہ بناتے ہوئے انکے کپڑے پھاڑ ڈالے اس دوران ہونے والی بھگدڑ کے نیتجے میںراشد قادری وغیرہ سمیت4 کا رکن گر کر زخمی ہو گئے جبکہ اسلحہ کی سرعام نمائش بھی ہوتی رہی تاہم موقع پر موجود پولیس ملازمین خاموش تماشائی بنے رہے، حالات کنٹرول سے باہر ہوتے دیکھ کر انتظامیہ نے فوری طور پر جلسہ ختم کر دیا جس کے بعد جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے اس کھینچا تانی کے دوران پلیٹیں اور ٹیبل بھی الٹا دئیے کئی بزرگ کارکن کھانا کھانے کی بجائے شاپرز میں کھانا ڈال کر چل نکلے۔
گوجرانوالہ: پی پی کارکنوں کا سابق ایم پی اے بشیر مہر، انکے بیٹے پر تشدد ٹھڈوں، مکوں، سوٹوں سے مارا، بھگدڑ اسلحہ کی نمائش، جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے
May 02, 2013