اقتدار حاصل کرنا مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی خواہش ہے: منظور وٹو

لاہور (خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور حلقہ این اے 146-147 اور پی پی 188 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں منظور احمد وٹو نے انتخابی جلسہ سے خطاب میں کہا کہ شریف برادران فوجی آمر سے مک مکا کر کے آزمائش کی گھڑی میں پارٹی، کارکنوں، عوام اور ملک کو آمریت کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے۔ اب بھی اقتدار حاصل کرنان لیگ کی سب سے بڑی خواہش ہے اور وہ اس کے لئے کچھ بھی کر گذرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ذاتی مفادات کے لئے عوام کو بے وقوف بنانے والوں کا دور گذر گیا، اب ووٹ صرف اور صرف کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر ہی ملیں گے۔

ای پیپر دی نیشن