اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) برطانوی ہائی کمشن نے 11 مئی کے انتخابات کے جائزہ کیلئے 25 رکنی مبصر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ برطانوی مبصر ٹیم کو پورے پاکستان میں تعینات کیا جائیگا۔ مبصر مشن انتخابی عمل اور الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایڈم تھامسن نے مزید کہا کہ مبصر ٹیم پاکستان میں انتخابی مہم، میڈیا کے ضابطہ¿ اخلاق، ووٹنگ کے عمل اور نتائج کا جائزہ بھی لے گی۔ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتا ہے۔
برطانوی مبصر ٹیم