گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) لوڈشیڈنگ نے حقیقی بھائیوں میں ”جانی فساد“ کرادیا۔ پہلے موبائل فون چارج کرنے کی تکرار پر تھانہ کھیالی کے علاقہ وسن پورہ میں توصیف اور بلال نامی حقیقی بھائی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے جبکہ طویل دورانیہ تک بجلی کی سپلائی بند رہنے کے بعد بحال ہوئی تو دونوں بھائیوں کے مابین پہلے موبائل چارج کرنے کی تگ و دو میں تکرار ہوگئی اور اہل خانہ کے چھڑوانے کے باوجود بات بڑھ گئی جبکہ طیش میں آکر توصیف نے اپنے چھوٹے بھائی بلال کو چھری گھونپ دی جس سے وہ موقع پر ہی گر کر دم توڑ گیا۔ تاہم توصیف موقع سے فرار ہوگیا والد منیر نے مقدمہ درج کرادیا۔
بھائی قتل