لندن: پاکستان اور بھارت میں جوہری عدم پھیلاو¿ سے متعلق مشاورت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہتھیاروں پر کنٹرول، جوہری عدم پھیلاو¿ سے متعلق امور پر مشاورت کا دور لندن میں ہوا۔ دفترخارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اعزاز چودھری نے پاکستانی وفد کی قیادت کی ۔ دونوں وفود نے جوہری عدم پھیلاو¿ ، ہتھیاروں پر کنٹرول، خطہ میں سلامتی کی صورت حال ، ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال اور سٹریٹجک استحکام سے منسلک موضوعات پر تفصیل کے ساتھ غور کیا۔ اس مشاورت کا اگلا دور اسلام آباد میں ہو گا۔اس ضمن میں برطانوی وفد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

ای پیپر دی نیشن