ساہیوال / سرگودھا + اسلام آباد (نامہ نگار + وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ زرداری اگر ملک کو صرف دو گھنٹے دے دےتے تو آج ملک اندھےروں مےں نہ ڈوبا ہوتا نوجوانوں کو ہم نے مےرٹ پر لےپ ٹاپ دئےے، نوجوانوں کو اقتدار مےں آکر آسان شرائط پر قرضے دےں گے ےوتھ کو ملکی ترقی مےں ہمارے شانہ بشانہ چلنا ہوگا۔ ہمےں عوام سے دور کےا گےا ہم نے جےلےں کاٹیں مجھے کال کوٹھری مےں ڈالا گےا۔ سابق حکمرانوں نے ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا اگر عوامی غلطی سے سابق حکمران برسر اقتدار آگئے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔ برسر اقتدار آکر ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرینگے ہم برسراقتدار آئے تو ملک کی خوشحالی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے مخالفین آج باتیں بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں اگر وہ اپنے دور حکومت میں لوگوں کے مسائل سمجھ کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے تو ملک آج اس بدحالی کا شکار نہ ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں 18، 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے صنعتےں بند ہو چکی ہیں مزدور بے روزگار ہو چکا ہے روپے کی قدر کم ہو چکی ہے اور پاکستان مسائل کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے لوگ فاقہ کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں مگر سابقہ حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔ سابقہ دور حکومت میں جس طرح پنجاب میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں مےں مخالفین نے روڑے اٹکائے وہ سب کے سامنے ہے انشاءاللہ برسر اقتدار آکر ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے صنعتوں کا پہیہ چلے گا، بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی کسان کو کسان کا حق ملے گا۔ وہ شخص جس کو اپنا انتخابی نشان یاد نہیں وہ لوگوں کی کیا خدمت کریگا مسلم لیگ (ن) ایسا کوئی وعدہ عوام سے نہیں کریگی جسے وہ پورا نہ کر سکے جھوٹے وعدوں کی سیاست کرنیوالے لوگوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے آنیوالا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے وہ سرگودھا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور میں یہاں سے پہلے بھی منتخب ہوا تو میں نے کہا تھا کہ میں اپنا حلقہ میں ایک ایسا سڑکا بناﺅنگا جو پاکستان سمیت اس حلقہ کی تقدیر بدل دیگا اور وہ موٹر وے کی شکل میں آج آپ کے سامنے ہے میرا وعدہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اقتدار دیا تو سرگودھا شہر کو موٹروے سے منسلک کرونگا، اس علاقہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی سرگودھا جوکہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے سرگودھا کے عوام مسلم لیگ (ن) کے 5 قومی اور 11 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر ثابت کردیں کہ (ن) لیگ ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے نام پر زبانی جمع خرچ کرنے کے قائل نہیں اگر اللہ کے فضل اور سرگودھا کے عوام کے تعاون سے حکومت ملی تو اسلام آباد نہیں بیٹھیں گے عوام کی خدمت کےلئے جس طرح اب قریہ قریہ جا رہے ہیں اسی طرح پھر بھی عوامی مسائل کے حل کےلئے خود ہر شہر کا دورہ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھرنے کی فکر کی پاکستان سب سے پیچھے رہ گیا۔ ملکی تقدیر بدلنے کےلئے سرگودھا کے شاہین میرے کندھے سے کندھا ملائیں ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنیوالوں کے پیٹ چاک کر کے ان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے ملک کو تاریکیوں میں دھکیلنے والے اب لوگوں سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ہمارے زمانے میں لوڈ شیڈنگ بدامنی دہشت گردی نہیں تھی بجلی بھارت کو فروخت کرنے کی باتیں ہورہی تھیں خطہ میں پاکستان سب سے آگے تھا آج لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ نواز شریف یہ تم نے کیسا ایٹمی ملک بنایا ہے جہاں اندھیرے عوام کا مقدر بن چکے ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر اللہ نے اقتدار دیا تو میں ثابت کرونگا کہ یہ واقعی ہی ایٹمی طاقت ہے ہم کوئلے‘ کوڑا کرکٹ اور سورج سے بھی بجلی حاصل کرینگے اور انشاءاللہ جلد پاکستان کو لوڈ شیڈنگ سے پاک ملک بنائینگے۔ جلسہ کے دوران مےاں نواز شرےف خوشگوار موڈ مےں تھے، اُنہوں نے خوشگوار موڈ مےں سرگودھا کے نوجوانوں کے ساتھ بوڑھوں کو بھی بار بار مخاطب کےا اور خود کو بھی نوجوان کہتے رہے جس پر لوگوں کی بڑی تعداد مسکراتی رہی۔ نوازشریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مت مار دی ہے ہم لوڈ شیڈنگ کی مت ماریں گے، نوجوان تو یہاں بیٹھے ہیں بعض لیڈر نوجوانوں کو پتہ نہیں کہاں ڈھونڈ رہے ہیں، عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں، سرگودھا میں ترقی آئے گی، ہم مرحلہ وار کام کر رہے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو یہاں موٹروے بھی بنائیں گے۔ عوام جھوٹے انقلاب کے دعوے کرنے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں، آمریت نے ہماری حکومت پر شب خون نہ مارا ہوتا تو آج پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک میں شامل ہوتا، ہمارے دونوں ادوار حکومت میں کوئی بھی سکینڈل سامنے نہ آیا، اٹھارہ کروڑ عوام ہماری مخلصی کی ضامن ہے، سرگودھا سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ یہاں کے غیرت مند لوگوں سے محبت کا ثبوت ہے، بھارت کے مقابلے میں سات ایٹمی دھماکے کر کے بتا دیا کہ ہم سے بڑا وطن پرست کوئی نہیں۔ ہماری پنجاب میں حکومت تھی تو تمام طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے زرداری بتائیں انہوں نے اگر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تو کیا اس کارڈ کی تقسیم میرٹ پر ہوئی، انقلابی آدمی ہوں میرے اندر انقلاب کا جذبہ موجود ہے عوام جھوٹے انقلاب کے دعوے کرنے والوں کے جھانسہ میں نہ آئیں۔ مجھے سرگودھا کے شاہینوں پر فخر ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا آج یہاں ہزاروں افراد کے جلسہ میں وعدہ کرتا ہوں سرگودھا کے شاہینوں اور اپنی ماﺅں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑونگا، انہوں نے کہا کہ سرگودھا کو چاروں سمت سے موٹروے سے ملانا میرا مشن ہے جسے ہر صورت پورا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان سرگودھا گواہ ہیں ماضی میں جتنے ترقیاتی کام ہم نے اس شہر میں کرائے یہاں سے منتخب ہونیوالے دوسری جماعتوں کے امیدواروں کو اس کی توفیق نہ ہوئی میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے حلقہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ یہاں کے غیرت مند لوگوں سے مجھے دلی محبت ہے اور مجھے یقین ہے کہ سرگودھا کے شاہین مجھے مایوس نہیں کرینگے۔ چوکے چھکوں کی سیاست کرنیوالوں کے جھوٹے دعو¶ں کا پول گیارہ مئی کو کھل جائے گا، ہم اقتدار میں آکر کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینگے اور بنیادی سہولیات آپ کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔ سرگودھا کے شاہینوں بتاﺅ تمہیں میاں شہباز شریف نے پانچ سال میں مایوس کیا‘ کیا انہوں نے اداروں کو درست نہیں کیا‘ کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا اگر تم مانتے ہو کہ شہباز شریف نے تمہاری خدمت کی تو میں بھی وعدہ کرتا ہوں اپنے بھائی کی طرح پورے ملک کی خدمت کرونگا‘ ڈکٹیٹر اور زرداری نے قوم کے چودہ سال برباد کر دئیے۔ ووٹ وزارت عظمیٰ نہیں پاکستان بچانے کیلئے مانگ رہا ہوں۔ اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا اور نئی نسل کے ساتھ مل کر انقلاب برپا کرنا میرا مشن ہے۔ بلوچستان سے بدامنی کا خاتمہ کرونگا‘ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اپنے پہلے دور حکومت کی سطح پر لاﺅنگا۔ نوازشریف کے جلسہ کے موقع پر ضلع سرگودھا کے تمام امیدواروں قومی اسمبلی اور ضلعی قیادت سمیت اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سپر پاور کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، ہم نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکوں سے دیا، ہمارے آنے سے پہلے جے ایف تھنڈر جہاز نہیں آئے، ہم نے اقتصادی میدان میں انقلاب برپا کیا، صدر زرداری نے پچھلے 5 سال ضائع کر دئیے، زرداری نے قوم کو 2 گھنٹے بھی دئیے ہوتے تو قوم کا یہ حال نہ ہوتا، ہم نے کبھی کسی سے بھیک نہیں مانگی، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے، ہم خوددار لوگ ہیں، حکمرانوں کی نظر میں سب برابر ہونے چاہئیں، سب کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے، جو آج خود کو نوجوان سمجھ کر نوجوانوں کا نعرہ لگاتے ہیں وہ اتنے نوجوان نہیں، میں بھی ابھی نوجوان ہوں، ہماری حکمرانی میرٹ کی حکمرانی تھی، پنجاب حکومت پر 5 سال میں کرپشن کا کوئی سکینڈل نہیں، سرگودھا میں بنک اور ان کی برانچیں قائم کریں گے، نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، کراچی اور بلوچستان کی بدامنی ٹھیک کریں گے، میرا گھر سکیم دوبارہ شروع کریں گے، ہر غریب کو چھت فراہم کریں گے، اقتدار ملا تو پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنائیں گے، انقلابی آدمی ہوں میرے اندر انقلابی جذبہ ہے، نوجوانوں کے ساتھ مل کر انقلاب لائیں گے، قوم بے حساب قرضوں تلے دبی ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے بھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ ایٹم بم بھی بنایا ہے۔ شیر آئے گا ملک کے مسائل حل کرے گا ۔میری وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں لیکن عوام کے درپیش مسائل حل کرنے کا جذبہ رکھتا ہوں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ٹیم ہے ملک کو ایک بار پھر ترقی خوشحالی کی راہ پر چلانا ہے۔ لوڈشیڈنگ مشرف کا تحفہ تھا لیکن صدر آصف علی زرداری نے اس میں اضافہ کیا اگر ہماری حکومت ہوتی تو آج لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہوتا۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران پنجاب میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہ یہ بات گذشتہ روز تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔ بدامنی دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف مل کر کام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت ترقی کے معنوں سے عاری تھی۔ سابق حکومت کو پانچ سال ملے جبکہ ہمیں اڑھائی سال بھی نہیں دئیے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے سابق حکومت نے تاجروں کیلئے کچھ نہیں کیا ہم اقتدار میں آکر ملکی ترقی کے فیصلے تاجروں کی مشاورت سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں اور مسائل سے صرف مسلم لیگ (ن) ہی نکال سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے پاس معیشت، توانائی، داخلہ، خارجہ سمیت ہر امور کے ماہرین موجود ہیں، اقتصادی ترقی کے حوالے سے پالیسیاں تاجروں اور محنت کشوں کی مشاورت سے بنائیں گے۔ پاکستان کو بد امنی، توانائی،بحران اور دہشت گردی سے نکالنا مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ سابق دور میں ملک میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا، ہماری حکومت ہوتی تو پانچ سالوں میں ملک و قوم کو لوڈشیڈنگ کے عفریت سے نجات دلاتے۔ہمارا مقصد اقتدار یا وزارت عظمیٰ حاصل کرنا نہیں قوم کو بدامنی، لاقانونیت، شدت پسندی و دہشت گردی، توانائی و معاشی بحران سے نجات دلانا ہمارا ایجنڈا اور مشن ہے۔ میں نے وزارت عظمیٰ کا منصب کئی بار سنبھالا تاہم ہر بار اپنی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، ہم ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کرینگے۔ ایسا ایجنڈا اور ٹیم صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے جو ملک کو موجودہ حالات اور چیلنجوں سے کامیابی سے نکال سکتی ہے۔ ہمارے پاس جو ٹیم ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں ہے۔ پنجاب میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں۔ تینوں صوبوں سے اس کارکردگی کا موازنہ کریں تو آپ کو اس کا فرق صاف ظاہر نظر آئے گا۔ ہماری خواہش ہے کہ سب مل کر پاکستان کو خوشحال بنائیں۔ 11 مئی شیر کا دن ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی عدالتی فیصلہ ہے جس پر عملدرآمد کی خکومت پابند ہو گی، ان سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ وزیراعظم بنے تو کیا مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کریں گے۔ آئےن و قانون کو توڑنے والے کو ضرور سزا ملنی چاہئے ڈکٹےٹر کو سزا دےنے سے جو پنڈورا باکس کھلتا ہے اسے کھلنا چاہئے اگر بڑوں کو چھوڑ دےا جائے اور عام مجرم کو سزا دی جائے تو پھر قانون تو صرف چھوٹے کےلئے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئےں دہشت گردی سے ہماری جماعت کے لوگ بھی متاثر ہوئے ہےں ہم خود بھی اس کا شکار ہوئے ہےں ہم نے کئی بار بم دھماکوں کے واقعات کی مذمت کی اےسا نہےں کہ ہم خاموش بےٹھے ہوئے ہےں ہم چاہتے ہےں کہ دہشت گردی ختم ہو بلوچستان مےں مسلم لیگ (ن) کے صدر کا بےٹا بھائی اور بھتےجا حال ہی مےں شہےد ہوئے ہےں۔ پشاور مےں ہمارے دفتر مےں دھماکہ ہوا ہم خاموشی ےہ بےٹھ کر نہےں دےکھ رہے کہ باقی لوگوں کے ساتھ اےسا ہو رہا ہے اور ہم بے فکر ہےں سوال ہی پےدا نہےں ہوتا کہ اےسی صورت حال کو تسلےم کےا جائے ہم نے امن و امان کے قےام کے لےے بڑی خلوص نےت کے ساتھ کوشش کی وزےر اعظم ہا¶س مےں آل پارٹی کانفرنس ہوئی اس مےں تمام جماعتےں موجود تھےں اس لئے پارلےمانی کمےٹی بنی کمےٹی کو ٹرم آف رےفرنس بھی دے دےا گےا اور طے ہوا کہ کمےٹی ملک مےں امن قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی مےں پوچھتا ہوں اس کمےٹی نے کےا کےا کم از کم ےہ تو کوئی صدر زرداری اور گےلانی سے پوچھے اس کمےٹی کو انہوں نے کےوں فعال نہ بناےا ۔ بلوچستان اور کراچی مےں بد امنی 2008ءسے ہے کےوں اس کا نوٹس نہ لےا گےا کراچی مےں حکومتی اتحادی جماعتوں کے مسلح ونگ ہےں سپرےم کورٹ کے حکم کے باوجود کےوں اس کا نوٹس نہ لےا گےا اور انہےں ختم نہ کےا گےا حکومت کو چاہئے تھا کہ قاتلوں کو پکڑتی اس کے خلاف اگر کسی نے سٹےنڈ لےا تو وہ ہم ہےں آج تک ہمارا ےہی م¶قف ہے اگر ہم سب آئےن و قانون کا احترام کرےں تو سب معاملات ٹھےک ہو جائےں گے ۔عوام ووٹ دےنے سے پہلے ےہ ضرور سوچےں کہ اس جماعت نے کےا گےا ہے کےا اس کے کھےل کود کے علاوہ بھی کچھ کےا ہے کرکٹ مےں نے بھی کھےلی اور اےٹم بم بھی بناےا ہے۔ ہمارے ٹرےک رےکارڈ کو سامنے رکھ کر ووٹ دےا جائے ۔اےک سوال پر نواز شرےف نے کہا کہ ہم مےرٹ پر ےقےن رکھتے ہےں کسی کو اےکسٹےنشن نہےں دےں گے اگر اللہ تعالی نے ہمےں کثرت رائے سے کامےابی دی تو ہماری کوشش ہوگی کہ ہم سب کو اکٹھا کرےں اور انہےں دعوت دےں کہ آئےں پاکستان کو دلدل سے باہر نکالنے کے لےے ہمارا ساتھ دےں اےک قومی اےجنڈا بنائےں جس پر سب کا اتفاق ہو جب مےں سوچتا ہوں کہ ہم کس طرح پاکستان کو اس دلدل سے نکالےں گے تو نےند نہےں آتی مگر ہم اسے چےلنج سمجھ کر قبول کر رہے ہےں ۔مےں صدر بننے کے حوالے سے سوچ بھی نہےں رہا ہمےں ان تمام جماعتوں سے ہمدردی ہے جو مہم نہےں چلا پا رہیں انہوں نے کہا کہ انتخابات موخر نہےں ہونے چاہئےں ۔احتساب جرنےلوں ججوں اور سےاست دانوں سب کا ہونا چاہئے اگر 1971ءسے پنڈورا باکس کھول لےا ہوتا تو مشرقی پاکستان کا سانحہ پےش نہ آتا ۔ہمارا مقابلہ صرف اےک جماعت سے نہےں تمام جماعتوں سے ہے ےہ کہنا غلط ہے کہ جب پروےز مشرف واپس آئے تو مےں خاموش تھا اور سعودی عرب کا کوئی دبا¶ تھا اےسا ہرگز نہےں ہے مےں نے ان کے خلاف باتےں اصولی کےں سعودی عرب کا مجھ پر کوئی دبا¶ نہےں تھا، نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی، متحدہ اور اے این پی کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں،آرمی چیف جنرل کیانی کا بیان اچھا ہے۔دریں اثناءمحمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے محنت کشوں کے لئے کچھ نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آ کر محنت کش کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے مقرر کرے گی، اس امر کا اظہار انہوں نے یوم مئی کے موقع پر محنت کشوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیبر پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔