بھوئے آصل (نامہ نگار) چھینہ ارلہ میں بدچلنی کے شبہ میں باپ نے فائرنگ کرکے بیس سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاﺅں مالی کوٹھی بشمولہ چھینہ آرلہ میں عبدالمجید کو اپنی بیٹی پر بدچلنی کا شبہ تھا گزشتہ روز گھر والے فوتگی پر گئے ہوئے تھے اور بوڑھی والدہ اور بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ عبدالمجید نے صائمہ بی بی کو سر میں گولی مار دی اور فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
بیٹی قتل