مکرمی! گزارش ہے کہ مدرستہ البنات کی باونڈی وال کے ساتھ فٹ پاتھ اور سڑک پر فروٹ سٹریٹ اور ریڑھی بازار قائم کیا گیا ہے اور فٹ پاتھ کو پارکنگ کے لئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے صبح سے ہی فٹ پاتھ پر ریڑھیاں کھڑی کر دی جاتی ہیں۔ ریڑھی بانوں اور گاہکوں کی وجہ سے طالبات اور سٹاف تعلیمی اداروں کے دروازوں تک آتے ہوئے اور واپسی پر گھر جاتے ہوئے ہجوم میں پھنس کر رہ جاتے ہیں اور انتہائی اذیت کا شکار ہوتے ہیں۔ طالبات اور سٹاف سڑکوں پر چلنے کے لئے مجبور ہیں۔ محترم وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے غور فرمائیں تاکہ تعلیمی اداروں کی طالبات فروٹ سٹریٹ کی وجہ سے پیدا شدہ رکاوٹوں سے محفوظ رہ سکیں۔(طالبات و سٹاف مدرستہ البنات)