شریف برادران مسائل حل کرنے کی بجائے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، سیمل کامران

May 02, 2014

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران نے کہا کہ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے لیکن مرکزی اور پنجاب کے حاکموں کو غیر ملکی دوروں سے فرصت نہیں ملی، گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران ملک میں رہ کر قوم کو ریلیف دینے کی بجائے سیر سپاٹوں میں وقت گزار رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق اس معاملے کو تمام پلیٹ فارموں پر اٹھائے گی اور حکمرانوں کی لا پراوہی کو بے نقاب کرے گی۔

مزیدخبریں