راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل لائیڈ جے آسٹن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خاص طور پر علاقائی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔