اسلام آباد (اے پی اے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور سول حکومت ایک پیج پر نہیں ہیں، حکمران اپنے اوپر ’’ڈرون حملے‘‘ کے متمنی ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ حکومت اور فوج میں خلیج 10 فیصد تک رہ گئی ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ خلیج بڑھ کر 80فیصد تک پہنچ چکی ہے،۔ حامد میر نے کئی مرتبہ میری ذاتی زندگی پر حملے کیے۔