لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ زارا اکبر اور ناصر چینوٹی آج ملتان بابر تھیٹر میں نئے شروع ہونے والے سٹیج ڈرامے ’’ دنیا پیتل دی ‘‘ میں پرفارم کریں گے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عالیہ خان ، نیہا علی ، کوثر بھٹی اور آغا ماجد شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک فرید اور ملک عمیر ہیں جبکہ ہدایات یوسف کامران کی ہیں ۔ اداکارہ زارا اکبر ملتان میں سٹیج ڈرامے کا سپیل مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ روانہ ہو جائیں گی ۔