لاہور(سپورٹس رپورٹر) نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ پی آئی اے نے جیت لیا۔ بہاولپور میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پی آئی اے نے واپڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین ایک سے مات دی۔ وقفہ تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ اس میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے احسان اﷲ نے دو اور عنایت اﷲ نے ایک گول سکور کیاجبکہ واپڈا کی جانب سے واحد گول رانا عمیر نے کیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر کھیل بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ریاض حسین پیرزادہ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ پی آئی اے کی ٹیم نے جیت لیا
May 02, 2014