پشاور (آئی این پی)کالعدم نفاذ شریعت محمدی کے امیر اور ملا فضل اللہ کے سسر مولوی صوفی محمد نے اپنے وصیت نامے میں عوام اور رشتے داروں کو کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کا قیامت تک بائیکاٹ جاری رکھیں، ملا فضل اللہ کی تنظیم نے ہم پر دہشت گردی کا لیبل لگایا اور کافروں سے زیادہ اسلام کو نقصان پہنچایا، ملا فضل اللہ کے بائیکاٹ کی توثیق، تائید اور تصدیق کرتا ہوں۔ صوفی محمد کا وصیت نامہ منظر عام پر آگیا ہے، وصیت نامے میں ملا فضل اللہ کے سسر مولوی صوفی محمد نے عوام اور رشتے داروں کو کالعدم تحریک طالبان کا قیامت تک بائیکاٹ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان میں انسانیت کے اصول بھی معدوم ہیں، طالبان میں ایمانی اور اسلامی فقدان ہے۔
تحریک طالبان کا قیامت تک بائیکاٹ کیا جائے: صوفی محمد کا وصیت نامہ
May 02, 2015