حیدر آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ استعفیٰ دیا تو کہا تھا کہ پاکستان کا خدا ہی حافظ ہے‘ بدقسمتی سے میری بات درست ثابت ہورہی ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، معیشت تباہ ہورہی ہے۔ حیدر آبادمیں کارکنوں سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ جب میں نے استعفیٰ دیا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ پاکستان کاخدا ہی حافظ ہے اور بدقسمتی سے اب میری بات درت ثابت ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں میں ملک میں ترقی نہیں ہوئی ملک میں اس وقت کوئی حکومت موجود نہیں ،تبدیلی کیلئے تیسری قوت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم خیال سیاسی گروپوں کو ساتھ لیکر بھرپور سیاسی قوت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ ہوچکی ملک اس وقت بری حالت میں ہے ۔نواز شریف حکومت نے ایک بار بھی ترقی کیلئے کام نہیں کیا مجھے پتہ تھا کہ وطن واپس آنے پرمقدمات بنائے جائیں گے مجھے سیاسی سرگرمیوں سے روکا گیا اسی لئے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔
پاکستان کا خدا ہی حافظ، بدقسمتی سے میری بات درست ثابت ہو رہی ہے، مشرف
May 02, 2015