احمد بٹ کے ساتھ 10 سال بڑی اذیت میں گزارے، پرسوں خلع کا کیس کرونگی: حمیرا ارشد

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ میں نے دس سال اپنے شوہر احمد بٹ کے ساتھ بڑی اذیت میں گزارے اور بہت کوشش کی کہ یہ شادی قائم رہے مگر احمد بٹ کے ناروا سلوک اور زیادتیوں نے مجھے ان سے الگ ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ اب میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیر کے روز خلع کے لئے عدالت سے رجوع کرونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ احمد بٹ مجھ سے تین کروڑ روپے مانگ رہا ہے۔ اس کا مؤقف ہے کہ دس سال کے عرصے میں اس نے مجھ پر تین کروڑ روپے خرچ کئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شادی قائم رکھنے کی اس لئے کوشش کی کہ ہمارا ایک چار سال کا بیٹا ہے۔ اس کا مستقبل متاثر ہو سکتا ہے۔ احمد بٹ نے مجھے اس قدر تنگ کیا ہے کہ میں گھر چھوڑ کر اپنی والدہ کی طرف شفٹ ہو گئی ہوں اور اب اس سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ پہلے اس نے میرا بیٹا بھی چھین لیا تھا اب بیٹا واپس لے لیا ہے۔ دوسری طرف احمد بٹ نے پریس کلب میں اس حوالے سے پریس کانفرنس رکھی تھی جو بعدازاں ملتوی کر دی گئی۔ فون کرنے پر احمد بٹ نے بتایا کہ واقعی حمیرا ارشد کے ساتھ اب مزید گزارا نہیں ہو سکتا تاہم پریس کانفرنس چند دن بعد کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...