اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاجروں کے سخت احتجاج کے بعد تجارتی مراکز بند کرنے کے اوقات میں ردوبدل کر دیا ہے، تجارتی مراکز رات8 بجے کی بجائے9 بجے بند کئے جائیں گے، وزیر اعظم نواز شریف نے منظوری دیدی۔ اس حوالے سے فیصلہ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تاجروں کے شدید احتجاج پر تبادلہ خیال کیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تجارتی مراکز رات 9 بجے بند کئے جائیں گے جبکہ ریسٹورنٹ کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ریسٹورنٹ رات 11 بجے تک بند ہوںگے، ریسٹورنٹ میں موجود افراد کو تنگ نہیں کیا جائیگا بلکہ ریسٹورنٹ میں 11 بجے کے بعد داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
اسلام آباد: تاجروں کے سخت احتجاج پر دکانیں بند کرنے کا وقت 8 کی بجائے رات 9 بجے کردیا گیا
May 02, 2015