بلاول کو سیاست سے دور رکھنا ناممکن ہے: ذوالفقار مرزا

کراچی (وقت نیوز) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر جو کرپشن کے کیس ہیں 100 فیصد درست ہیں، عدالتی کارروائی براہ راست نشر ہوئی تو ضرور جائونگا، پیپلز پارٹی آصف زرداری نہیں بلاول بھٹو کی پارٹی ہے۔ آصف زرداری شہید محترمہ کی وصیت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو سیاست سے دور رکھنا ناممکن ہے۔ وقت نیوز پر علینا لشکری کے پروگرام ’’دی ادر سائیڈ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 12 سال آصف زرداری کی وجہ سے گھر سے دور گزارے ہیں، میری خواہش تھی کہ آصف زرداری کے ساتھ رہوں انکی مدد کروں، مجھ سے کسی نے وزارت نہیں لی خود ہی استعفیٰ دیا تھا میں نے ووٹ دینے والوں کے ساتھ زیادتی کی۔ جوش میں استعفیٰ دیدیا تھا اور ووٹ دینے والوں کے ساتھ زیادتی کی میری آصف زرداری سے دوستی ایک جرم تھی معاشرے کے گندے انسان کی تعریف کرنا جرم ہے، آصف زرداری میں سچ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ بلاول نے اختلافات کی وجہ الطاف حسین، کرپشن اور بیڈ گورننس بتائی ہے۔ زرداری سیاسی اسیر نہیں تھے ان پر صرف کرپشن کے مقدمات تھے۔ زرداری نے کہا تھا کہ پارٹی نوجوان چلائیں حکومت میں چلائوں گامیں نے آصف زرداری کیلئے بہت سی قربانیاں دیں، محترمہ کے سیاسی وژن کو زرداری کبھی پورا نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی آصف زرداری کی مجرمانہ زندگی میں شریک رہا ہوں۔ میمو کیس میں آصف زرداری ملوث تھے۔ بلاول کے سیاسی مستقبل میں زرداری اور ان کے چمچے رکاوٹ ہیں۔ لیاری والے محترمہ کے بچوں کو ضرور قبول کریں گے۔ محترمہ کا مشن زرداری کے بس کی بات نہیں، مجھ میں ہمت ہے اور اپنی جان کی بھی فکر بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن