ٹربیونل پارٹی کی بدنامی کا سوچ بھی نہیں سکتا جسٹس (ر) وجیہہ کا عمران کے خط کا جواب پی ٹی آئی منڈی بہاء الدین سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے عمران کے خط کا جواب دیدیا، نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے پارٹی کی خلاف ورزی نہیں کی، ٹربیونل پارٹی کی بدنامی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ٹربیونل پر میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کا الزام غلط ہے، تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے جاری ٹکٹس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی، دو رکنی کمیٹی کے چیئرمین چودھری سرور ہوں گے، کمیٹی راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور سیالکوٹ میں ناکامی کے اسباب کا پتہ لگائے گی، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ادھر تحریک انصاف نے منڈی بہاء الدین سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے طارق تارڑ کو امیدوار نامزد کر دیا۔ این اے 108کی نشست پی ٹی آئی کے اعجاز احمد کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...