کراچی (وقائع نگار) پھانسی کے منتظر مجرم صولت مرزا کی درخواست پر کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس ری اوپن ہونے اور صولت مرزا کی پھانسی مؤخر ہونے کا امکان ہے۔ صولت مرزا نے ہائی کورٹ کو مقدمہ ری اوپن کرنے کی درخواست دی ہے۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ کی ایف آئی آر، چالان، فرد جرم اور عدالت کے فیصلے سمیت دیگر دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صولت مرزا نے جے آئی ٹی کو دیئے گئے بیان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ ایم کیو ایم کے رابطوں اور بھارت سے فنڈنگ کا انکشاف کیا ہے۔ بیان کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر سندھ پولیس نے شاہد حامد قتل کیس کا ریکارڈ عدالت سے حاصل کرلیا ہے۔