کراچی (آئی این پی) محکمہ داخلہ سندھ نے غیر ملکی تیل کمپنیوں سے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں سابق وفاقی وزیر یار محمد رند اور ان کے بیٹے کی نظربندی کے احکامات جاری کر دئیے، محکمہ داخلہ سندھ نے 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کئے۔ یار محمد رند اور ان کے بیٹے کو نقص امن کے خدشہ کے باعث نظر بند کیا گیا ہے۔ یار محمد رند سابق وفاقی وزیر خوراک رہ چکے ہیں۔ ان پر غیر ملکی تیل کمپنیوں سے بھتہ طلب کرنے کا الزام ہے۔