کراچی (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے معطل ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے کہا ہے ایم کیو ایم کے کئی لاپتہ بتائے گئے۔ کارکنان ڈکیتیوں میں مارے گئے ہیں، متحدہ لاپتہ ہونے کا واویلا مچا کر سکیورٹی اداروں کوبدنام کرنا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راﺅ انوار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گرد بھارت سے ٹریننگ لے کر کراچی میں قتل و غارت کررہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے حلفی بیان اور تحقیقات کے بعد میڈیا کے سامنے حقیقت بیان کی۔ معطلی کے بارے میں راﺅ انوار نے کہا سندھ حکومت نے وقتی طورپر معطل کیا ہے۔