”را“ سے مدد کی بات طنزیہ کہی : قومی سلامتی کے اداروں کی دل آزاری پر معافی چاہتا ہوں : الطاف حسین

لندن (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں نے ”را“ سے مدد کی بات طنزیہ طور پر کہی تھی۔ جملے کا مقصد ”را“ سے مدد مانگنا نہیں تھا۔ قومی سلامتی کے اداروں کی دل آزاری ہوئی تو معافی کا طلب گار ہوں۔ پاک فوج کا کل بھی احترام کرتا تھا آج بھی احترام کرتا ہوں۔ بار بار ملک دشمنی کے الزامات سن کر رنجیدہ ہو جانا فطری عمل ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن تھا، وطن ہے اور رہے گا، مہاجروں کی پاکستان کے سوا کسی سے وابستگی نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان سے وابستہ ہے۔ قائد متحدہ نے کہا میرا مقصد کسی محترم ادارے یا حکومت کی توہین کرنا نہیں تھا، میری تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پڑھا گیا ہے، مہاجروں کی ملک سے وفاداری پر شک کرنا بند کیا جائے۔ دریں اثناءایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن میں موجود رابطہ کمیٹیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے گزشتہ روز الطاف حسین نے اپنے بیان میں عسکری قیادت پر کوئی تنقید نہیں کی بلکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے اقدامات کی حمایت اور تعریف کی۔ ایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن میں موجود رابطہ کمیٹیوں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں الطاف حسین کے پاک فوج کے حوالے سے بیان کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے فوج کو ’عوامی سلےوٹ‘ فوجی مورال بڑھانے کا سبب تو ہو سکتا ہے نفرت پھیلانے کا سبب ہر گز نہیں ہو سکتا۔ الطاف حسین نے اپنے بے شمار عوامی خطابات میں پاک فوج اور اس کے سربراہ راحیل شریف کے اقدامات کی تائید وحمایت اور تعریف کی۔ عسکری قیادت پر کوئی تنقید نہیںکی۔ رابطہ کمیٹیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الطاف حسین نے کہا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں، قرضے ہڑپ کرنے والے چور ڈاکوو¿ں اور لیٹروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم دشمن عناصر شرانگیزی پر مشتمل وال چاکنگ اور ایس ایم ایس کر رہے ہیں جن کی مذمت کرتے ہیں موجودہ حالات کا فائدہ اٹھا کر شرانگیز افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایم کیو ایم کی ساکھ اور شہر کا امن تباہ کرنے کیلئے شرانگیز خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، لوگ گمراہ کن افواہوں سے دور رہیں ان کی بیخ کنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...