چک امرو، بھارتی فوجیوں نے کسان کو گولیاں ماریں، گھسیٹتے اور تشدد کرتے ہوئے اپنی حدود میں لے گئے‘ نعش پاکستان کے حوالے

چک امرو + شکرگڑھ (نامہ نگار+ آئی این پی) بھارتی فوجیوں نے 30 سالہ پاکستانی شہری کو اغوا کے بعد شہید کر دیا اور نعش رینجرز کے حوالے کر دی۔ موضع سریا کوٹھے کا نوجوان امانت ولد رشید جو سرحدی گاﺅں نہالہ چک گیا ہوا تھا وہ پاکستانی پوسٹ بھورے چک کے قریب ورکنگ باﺅنڈری کے پاس چلا گیا اُسے بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے اغوا کر لیا اور شہید کرنے کے بعدنعش رینجرز کے حوالے کر دی۔ رینجرز نے شہید نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔ آئی این پی کے مطابق بھارتی فوجی نوجوان کو گھسیٹتے ہوئے اپنی حدود میں لے کر گئے۔ شکرگڑھ سے نامہ نگارکے مطابق کھےتوں مےں کام کرتا پاکستانی کسان زخمی حالت مےں بھارتی بارڈر سکےورٹی فورسز کے اہلکار اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ بعدازاں اسکا جسد خاکی پاکستان رےنجرز حکام کے حوالے کےا، شہےد کی نعش سول ہسپتال شکرگڑھ سے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نواحی گاﺅں سرےا کوٹھے کا رہائشی امانت علی ولد رشےد احمد بھٹی گندم کی کٹائی مےں مصروف تھا کہ اچانک بی اےس اےف نے اس پر فائر کھول دےا اور اسے سرحدی علاقہ سے اٹھا کر زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ بعدازاں اسکی نعش پاکستان رےنجرز حکام کے حوالے کر دی۔ ےہ واقعہ تھانہ چک امرو کے سرحدی علاقہ بھورے چک کی حدود مےں پےش آےا، بھارتی جارحےت پر علاقہ بھر کے کسانوں، سول سوسائٹی مےں شدےد غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے عوامی حلقوں نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کےا ہے آئے روز بھارت سرحدی قوانےن کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔
پاکستانی شہید

ای پیپر دی نیشن