لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ایشین سنوکر چیمپئن پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر ساتھی پلیئرز کے ہمراہ آج شب واپس وطن پہنچیں گے۔ ملائیشیا میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کو شکست دی تھی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کھلاڑیوں کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔سنوکر کے سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف نے حمزہ اکبر کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ اکبر ٹیلنٹڈکھلاڑی ہے ‘ بہت آگے جائیگا۔ حمزہ اکبر کم عمری میں ہی قومی چیمپئن بنا اور اب ان کا ایشین چیمپئن بننا بہت خوشی کی بات ہے۔ فائنل میں کافی پریشر ہوتا ہے۔