کرکٹ میں بغاوت‘متوازی تنظیم بنانے کی کوشش‘آئی سی سی بھی ایکشن میں آگئی

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )ہندوستانی ارب پتی تاجر اور ایسل گروپ کے سربراہ سبھاش چندرا کی زیر نگرانی کرکٹ میں بغاوت اور آئی سی سی کے مساوی ایک نیا کرکٹ ڈھانچہ متعارف کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے اور آئی سی سی نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایسل گروپ نے 1970 کی دہائی میں جاری کی گئی باغی کیری پیکر لیگ کی طرز میں کرکٹ میں ایک نیا ڈھانچہ جاری کرتے ہوئے عالمی لیگ کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کا مقصد آئی سی سی اور اس کے رکن ممالک کی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے نیا ڈھانچہ سامنے لانا ہے۔آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ ایک باغی گروپ کی جانب سے ’کرکٹ کے کھیل کے مفاد‘ کے نام پر کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...