لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) قومی انڈر 14 فٹ بال ٹیم نے دوستانہ میچ میں بحریہ ٹاؤن فٹ بال ٹیم کو 4-0 سے شکست دیدی۔ قومی انڈر 14 ٹیم ابتدا سے ہی کھیل پر چھائی رہی اور مخالف ٹیم کو دفاعی رویہ اپنانے پر مجبور کیا۔فاتح بحریہ ٹیم کی جانب سے میچ کا پہلا گول پہلے ہاف میں کیا گیا جبکہ دوسرے ہاف میں مذید تین گول سکور کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔ مہمان خصوصی بریگیڈئر(ر) احد مظفر شاہ ایڈمنسٹریٹر بحریہ ٹاؤن نے انعامات تقسیم کئے۔ ڈائریکٹر سپورٹس بحریہ ٹاون سید خاور شاہ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاون نے اپنا سپورٹس ونگ قائم کیا ہے۔ بحریہ ٹاون فٹبال ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے مستقبل میں اچھے نتائج دینا شروع ہو جائے گی۔