پیمرا نے سیکشن ستائیس کے تحت تمام ٹی وی چینلزکوایک اورہدایت نامہ جاری کردیا ہے،،، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کیخلاف کوئی تقریر یا انٹرویو جوشرانگیزہونشرنہیں کیاجائےگا، اس کے علاوہ عدلیہ، افواج، قانون نافذ کرنے والےاداروں کیخلاف نشریات بھی ممنوع ہیں، اس سے پہلے پیمرا کی جانب سے جمعرات کو نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی گئی تھی۔۔ پیمرا نے وزارت اطلاعات کی ہدایت پر کارروائی کی ہے۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے قائم مقام چیرمین پیمرا کے نام خط بھیجا گیا ،جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جمعرات کو بعض چیلنجز کی جانب سے نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر حکومت کو شدید تشویش ہے۔ ٹی وی چینلز پر تقریر سے لوگوں کو نفرت انگیزی پر اکسایا گیا، تقریرعوام میں نفرت پھیلانے کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا پیمرا نااتفاقی پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرے اور ان چینلز کے خلاف پیمرا ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت کارروائی کی جائے
ملک کیخلاف کوئی شرانگیز تقریر اور انٹرویو نشر نہیں ہو گا،عدلیہ، افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف نشریات ممنوع:پیمرا
May 02, 2015 | 14:32