شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں چوالیس دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

May 02, 2015 | 20:52

خصوصی نامہ نگار

پاک فوج کا امن کیلئے آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنیس کی وادی تیرہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ،کارروائی کے دوران اٹھائیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ،شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی فورسز نے کارروائی کی ، اس دوران سولہ دہشت گرد مارے گئے-
ترجمان پاک فوج کے مطابق دتہ خیل کے علاقے میں مارے گئے دہشتگردوں میں زیادہ تر غیر ملکی شامل ہیں، فورسز کی بمباری کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے، پاک فوج نے وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے کئی علاقوں کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا-

دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن قاسم کی نماز  جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف آف نیول سٹاف نے آپریشن خیبر ٹو کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف نے شہید کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ پھولوں کی چادر بھی چڑھائی،آرمی چیف نے شہید کیپٹن کے والد سے بھی ملاقات کی ،وطن کیلئے شہید کیپٹن کی خدمات کو خراج تحسین پیش  کیا اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں جوانوں اور افسران نے بھی شرکت کی ، اس موقعے پر  شہید کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں بیٹے کی قربانی پر فخر ہے  ۔جب تک پاک سرزمین پر ایک بھی دہشت گرد باقی ہے آپریشن جاری رکھا جائے۔ کیپٹن قاسم نے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کیساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

مزیدخبریں