وزیراعظم کو اپنی فیملی اور ارکان پارلیمنٹ کی بھی حمایت حاصل نہیں: شیخ رشید

May 02, 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی نوازشریف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعظم کو اپنی فیملی اور ارکان پارلیمنٹ کی بھی حمایت حاصل نہیں۔ ملک کو کرپٹ عناصر سے بچانے کیلئے لوگوں کو اکٹھا کرنا ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن بدلتے حالات کو بہتر سمجھتے ہیں۔ کوئی نہیں سمجھے گا تو عوام کا فیصلہ انہیں سمجھا دے گا۔

مزیدخبریں