چودھری نثار جلد نواز شریف کو دورہ امریکہ برطانیہ کی رپورٹ پیش کرینگے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان جلد اہم ملاقات کریں گے اور انہیں اپنے دورہ امریکہ اور برطانیہ کی رپورٹ پیش کریں گے۔ اسکے علاوہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے دونوں رہنما پانامہ پیپرز لیکس کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کریں گے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تیار کردہ ٹرمز آف ریفرنس کو پیش نظر رکھ کر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ چودھری نثار وزیراعظم کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...