چین کے تعاون سے ایشیا کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں: سرتاج عزیز

اسلام آباد (این این آئی) خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتا ج عزیز نے کہا ہے کہ ایشیا میں روابط او ر اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں کانفرنس ایشیائی امور میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ریڈیو چائنہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایشیا میں مشترکہ مفادات کے حامل ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کا قیام بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی، جرائم سے نمٹنا اور سلامتی کے مسائل کو حل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے ایشیا کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پرعملدرآمد کیا جارہا ہے اور چین اور پاکستان کے عوام کو اس منصوبے سے بہت فائدہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...