استور (آئی این پی) وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی محمد وکیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ وہ 2015ء میں دیامر سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے تھا۔