قائد آباد+ پسرور+ قصور (نامہ نگاران، نمائندہ نوائے وقت) مختلف واقعات میں گونگی بہری شادی شدہ خاتون سمیت دو خواتین اور ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پسرور کے گائوں کتھووالی میں ظہیر نامی شخص نے اپنے پڑوسی ساجد کی گونگی بہری بیوی کو گھر میں اکیلا پاکر زبردستی زیادتی کرڈالی۔ خاتون کے شور پر لوگوں جمع ہوگئے جنہوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ علاوہ ازیں قائدآباد کے علاقہ اترا میں ملزم قمر عباس، منتظر مہدی اور نور نیازی علی محمد کی بیٹی (س) کو زبردستی کار میں اغوا کر کے لے گئے جہاں منتظر مہدی نے (س) کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق 9 سالہ علی رضا دکان سے سودا سلف لینے گیا تو دکاندار حافظ سرور نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔