اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سکینڈل میں سی بی آئی کی سابق بھارتی ڈپٹی ائرچیف سے پوچھ گچھ‘4 مئی کو پارلیمنٹ کے سامنے تمام حقائق رکھوں گا: منوہر پاریکر

پنجی/ نئی دہلی (آئی این پی) بھارت سابق ڈپٹی ایئر چیف جے ایس گجرال سے مرکزی تفتیشی بیورو نے وی وی آئی پی اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کی جبکہ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ وہ متنازعہ آگسٹا ہیلی کاپٹر سودے کے بارے میں 4 مئی کو پارلیمنٹ کے سامنے تمام حقائق رکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ڈپٹی ایئر چیف جے ایس گجرال صبح خود سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں پیش ہوئے اور ایجنسی کی ایک ٹیم نے ان سے اس معاملے سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ یہ معاملہ 2005ء میں مبینہ طور پر 3600 کروڑ روپے کی بد عنوانی کا ہے، جب گجرال بھارتی فضائیہ کے سینئر افسروں میں سے ایک تھے اور انہوں نے ہی اس میٹنگ میں شرکت کی تھی جس میں اس سودے میں تبدیلی کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...