پیپلزپارٹی نے ٹی او آر کا ڈرافٹ تیار کر لیا‘ آج اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہوگی

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی + سپیشل رپورٹ) پانامہ لیکس پر عدالتی کمشن کی ’’ٹرمز آف ریفرنس‘‘ تیار کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں متفقہ ’’ٹی او آر‘‘ کیلئے چودھری اعتزاز احسن نے ڈرافٹ تیار کر لیا جس پر آج دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پانامہ پیپرز لیکس کی تحقیقات کیلئے فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جائے گا جس میں ان سے کہا جائے گا وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائے گا جس میں ان سے کہا جائے گا وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں تحریک انصاف وزیراعظم محمد نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کی تجویز پیش کرے گی۔ اجلاس میں ٹرمزآف ریفرنس کو صرف پانامہ لیکس تک محدود رکھنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں اپنے تیار کردہ ٹرمز آف ریفرنس کو تسلیم کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دے گی۔ پانامہ پیپرز لیکس پر اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے گی۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پی پی‘ پی ٹی آئی‘ ایم کیو ایم‘ جماعت اسلامی‘ اے این پی‘ عوامی مسلم لیگ اور (ق) لیگ کے رہنما شرکت کریں گے۔ خورشید شاہ‘ غلام احمد بلور‘ سراج الحق‘ ڈاکٹر فاروق ستار‘ شیخ رشید احمد نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ سپیشل رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو شریک ہونگے۔ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا بلاول بھٹو کو اس اجلاس میں شرکت کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...