سٹٹگارٹ (اے ایف پی) جرمنی کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت ”آلٹر نیٹو فار جرمنی“ (اے ایف ڈی) نے اپنا اسلام مخالف انتخابی منشور تیار کر لیا ہے۔ اس منشور میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئین ملکی آئین سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ جماعت نے ملک میں مسجد میں میناروں اور خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 3 سال قبل بننے والی جماعت اے ایف ڈی کو مرکزی پارلیمنٹ میں نمائندگی حاصل نہیں‘ تاہم جرمنی کی 16 ریاستوں میں سے نصف کی اسمبلیوں میں ان کے ارکان موجود ہیں۔ پارٹی نے پناہ گزینوں کی جرمنی آمد کی بھی شدید مخالفت کی ہے۔ پارٹی کانگریس کے اجلاس کے دوسرے روز 2 ہزار وفود نے اسلام مخالف اقدامات کی حمایت کی‘ تاہم جرمنی کے مسلمانوں کے ساتھ مذاکرات کی قرارداد بھی پیش کی۔ پارٹی کے ایک رہنما نے اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کی۔ انہوں نے کہا ہر شخص مقامی مسلمانوں سے ملے‘ مذاکرات کا آغاز کرے۔
جرمنی