خالد شمیم کی دوران حراست ویڈیو بنانے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی ہدایت پرتشکیل کردہ کمیٹی نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی دوران حراست ویڈیو بنانے کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے تاہم ملزم کی جانب سے نئے انکشاف کے بعد تحقیقات میں یوٹرن آنے سے رپورٹ پر کسی فیصلے کی بجائے کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود کی سربراہی میں نئی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم) تشکیل دیدی گئی ہے۔ امکان ہے یہ کمیٹی آج (بروز پیر) سے اپنی کارروائی کا آغاز کریگی۔ کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب، ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے علاوہ ایف آئی اے اور فرانزک لیب لاہور کے ایک ایک نمائندے کو شامل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ویڈیو بنانے کے واقعہ کے بعد وفاقی سیکرٹری داخلہ شعیب صدیقی کی سربراہی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی کے روبرواڈیالہ جیل میں تحقیقات کے دوران ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ اسکی ویڈیو اڈیالہ جیل میں نہیں بلکہ ایف آئی اے کی حراست کے دوران بنائی گئی اور یہ ویڈیو ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزادظفر نے بنائی تھی اور ویڈیو بنانے سے قبل اسکے عقب میں واقع دیوار پر کالا کپڑا ڈالا گیا تھا۔ ملزم نے یہ انکشاف اڈیالہ جیل میں اسوقت کیا تھا جب انکوائری کمیٹی اس سے پوچھ گچھ کر رہی تھی۔
خالد شمیم / ویڈیو

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...