جنوبی وزیرستان:وادی کانی گرم کے متاثرین کی واپسی آج سے شروع ہو گی

وزیرستان (نوائے وقت نیوز) جنوبی وزیرستان کی تاریخی وادی کانی گرم کے متاثرین کی واپسی آج شروع ہو گئی جو 5 مئی تک جاری رہے گی۔ آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا تیسرا مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ ظفر الاسلام خٹک کے مطابق اب تک 4 ہزار چار سو سے زائد خاندان اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ چکے ہیں۔ علاقے میں پینے کے پانی کے ٹیوب ویل شمسی توانائی سے چلائے گئے ہیں۔ سکول اور ہسپتال فعال ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی کانی گرم کے متاثرین کی واپسی آج شروع ہو جائے گی۔ واپس جانے والے خاندانوں کو مکمل سکیورٹی اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
متاثرین واپسی

ای پیپر دی نیشن