راولپنڈی (نیوز رپوٹر) ریلوے انقلابی یونین کے زیراہتمام ریلی زیر قیادت ملک سلیم اعوان منعقد ہوئی جوکہ کیرج کالونی سے شروع ہوکر کیرج فیکٹری پر اختتام پذیر ہوئی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر ملک سلیم اعوان اور یونٹ صدر سید مہدی حسن نے مزدور مسائل سمیت یکم مئی کیتاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یکم مئی جہاں ہمیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کا درس دیتا ہے وہیں فرائض کی ادائیگی کو لازمی قرار دیتا ہے۔ انہوں نے مزدور مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں مزدور کا اس قلیل اجرت پر گزارا انتہائی مشکل ہے۔ مزدور کی تنخواہ میں کم از کم ایک تولہ سونے کے برابر مقرر کیا جائے تاکہ مزدور کا معیارِ زندگی بہتر ہوسکے۔ مزید انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایڈہاک ملازمین کو کنفرم کیا جائے۔ ریلوے زمین پر ملازمین کیلئے نئے کوارٹر تعمیر کیئے جائیں۔ ریلوے ہسپتال میں ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے بہتر سہولتیں مہیا کی جائیں۔
ریلوے انقلابی یونین
مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر مقرر کی جائے، ریلوے انقلابی یونین
May 02, 2017