کوٹ غلام محمد( نامہ نگار) تیسرے رئیس حاجی خیر محمد خان بھرگڑی میموریل کرکٹ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی رئیس حاجی نور احمد خان بھرگڑی نے کیا۔ افتتاحی میچ میں ماتلی الیون نے سامارو سٹی کو شکست دی۔ سامارو سٹی نے مقررہ12اوورز میں6 کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے پر120 رنزبنائے۔ ماتلی الیون نے 10 اوورز میں3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرکے کرلیا۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں ٹوٹل16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
رئیس حاجی خیرمحمد بھرگڑی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ
May 02, 2017