اسلام آباد(نامہ نگار) قائد اعظم ےونےورسٹی کی سےنڈےکےٹ کا اجلاس چھ مئی کو طلب کر لےا گےا ہے، اجلاس مےں اہم نوعےت کے معاملات زےر بحث لائے جائےں گے، ذرائع کے مطابق جامعہ کے وی سی کےخلاف اےچ ای سی کی رپورٹ بھی اےجنڈے کا حصہ ہے ، اےچ ای سی کی مرتب کردہ رپورٹ جامعہ کے چانسلرصدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی جس مےں مبےنہ طور پر وی سی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق سےنڈےکےٹ کے سابقہ اجلاس مےں جامعہ مےں مختلف نوعےت کی شکاےات پر متعدد کمےٹےاں تشکےل دی گئےں تھےں تا(صفحہ10بقیہ8)
ہم کمےٹےوں کا اجلاس ہی نہےں ہوا، اب جامعہ کی سےنڈےکےٹ اجلاس مےں شکاےات پر کےا ہداےات جاری کرے گی اس فےصلہ سےنڈےکےٹ اجلاس مےں ہی ہوگا، ذرائع کے مطابق سےنڈےکےٹ کے اجلاس مےں جامعہ کے رجسٹرار کی جبری رخصت کا معاملہ، چےن کی اےک جامعہ کی قائد اعظم ےونےورسٹی کےخلاف اےچ ای سی کو درخواست دےنے کا معاملہ، ماڑی گےس چےئر ختم کرنے اور جامعہ مےں شعبہ لسانےات کو ختم کرنے کا معاملہ بھی سےنڈےکےٹ اجلاس مےں زےر بحث لاےا جائے گا۔
قائد اعظم ےونےورسٹی
قائد اعظم ےونےورسٹی کی سےنڈےکےٹ کا اجلاس چھ مئی کو طلب
May 02, 2017