اسلام آباد(وقائع نگار) وزےر مملکت برائے کےڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ےوم مئی ان مزدوروں کی ےاد مےں مناےا جاتاہے جنہوں نے مزدرورں کے لےے حقوق کے لےے اپنی جانوں کا نذرانہ پےش کےا حکومت ملک مےں مزدور کے مسائل کے حل کے لےے اپنے وسائل بروئے کارلارہی ہے حکومتےں عوام کے نمائندہ ہوتےں ہےں اسلام آباد مےٹرو پولےٹن کارپورےشن نوزائےدہ ادارہ ہے جس کے فعال ہونے مےں ابھی وقت درکار ہے سےاسی جماعتےں الزام تراشی کی بجائے ملکی ترقی کے لےے کام کرےں ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی(صفحہ10بقیہ17)
ڈی اے مےں ےوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا تقرےب مےں اےم اےن اے ملک ابرار احمد ،سی ڈی اے مزدور یونین کے چویدری ےاسےن ،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد ساجد عباسی ، راجہ وحےد الحسن ، سردار مہتاب ، چوہدری اللہ دتہ سمےت دےگر نے بھی شرکت کی، مزدور رہنماﺅں نے یوم مئی کے موقع پر شکاگو کے مزدوروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں محنت کشوں کو نمائندگی دی جائے اور مہنگائی کے تناسب سے آنے والے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوںمیں اضافے کے ساتھ ساتھ عام محنت کش کی تنخواہ کم از کم آدھا تولہ سونے کے برابر کی جائے ،گن کلب ملازمین کو فوری بحال کیا جائے،پمس کو یونیورسٹی کے علیحدہ کیا جائے اور سی ڈی اے ملازمین اور خصوصاً سینی ٹیشن میں کام کرنے والے محنت کشوں کا استحصال بند کیا جائے ، طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام کو آگے بڑھانے میں محنت کشوں کا کردارنہایت اہم ہے سی ڈی اے ملازمین سمیت محنت کشوں کے تمام جائز مطالبات کا پوراکرنااور نظام کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم ہر صورت میں ملازمین کے مسائل کو حل کریں گے۔
طارق فضل